نئی دہلی،09؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’من کی بات‘ تو کرتے ہیں لیکن سنتے صرف وہی ہے جو وہ سننا چاہتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ریڈیو پر ہر ماہ نشر ہونے والے مسٹر مود? کے ’من کی بات‘ پروگرام کے بہانے ان پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’وزیر اعظم اپنے من کی بات سناتے ہیں، یہ تو سب جانتے تھے۔ آج یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ صرف اپنے ہی من کی بات سننا ہی چاہتے ہیں‘‘۔
کانگریس کے صدر نے اس کے ساتھ ہی ایک نیوز چینل کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چھتیس گڑھ کی چندر دیوی کو حکام نے تربیت دی تھی کہ مسٹر مودی کی ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعظم سے بات کرکے انہیں بتانا ہے کہ ان کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے۔